امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ روکنے کا کریڈٹ لیتے ہوئے کہا ہےکہ انہوں نے پاک بھارت جنگ 350 فیصد ٹیرف کی دھمکی سے روکی۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت جنگ ساڑھے تین سو فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی سے روکی۔
امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت ایٹمی جنگ کے قریب تھے، میں نے کہا جنگ نہیں روکیں گے تو میں ٹیرف لگاؤ ں گا اور امریکا کے ساتھ تجارت نہیں کر سکیں گے۔
ٹرمپ نے کہا کہ انہیں کہا گیا کہ آپ ایسا نہیں کرسکتے جس پر میں نے کہا میں کرنے لگا ہوں ، میں ایٹمی ہتھیار چلانے نہیں دوں گا جس سے لاکھوں لوگ مارے جائیں اور نیوکلیئر ڈسٹ لاس اینجیلس کے اوپر اڑ رہی ہو ۔
ٹرمپ کے مطابق انہوں نے یہ پیغام دیا کہ اگر جنگ نہیں کریں گے تو اچھا تجارتی معاہدہ کرلیں گے جس کے بعد بھارتی وزیر اعظم نے فون کر کے کہاکہ وہ جنگ میں نہیں جارہے۔
مزید پڑھیں: بھارت دوبارہ پاکستان پر جنگ مسلط کرنے والا تھا، امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے تصدیق کردی

