گھی، آئل سمیت مختلف اشیائے خورونوش کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں

گھی، آئل سمیت مختلف اشیائے خورونوش کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں

مہنگائی نے ایک بار پھر سفید پوش طبقے کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے ، لاہور کی اوپن مارکیٹ میں روزمرہ استعمال کی بنیادی اشیائے خورونوش کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں، جس کے باعث متوسط طبقہ شدید پریشانی کا شکار ہے۔

 مارکیٹ سروے کے مطابق چاول، چینی، گھی، آئل اور آٹا سمیت کئی ضروری گھریلو اشیاء معمول سے کہیں زیادہ نرخوں پر فروخت ہو رہی ہیں۔

چاول کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور مختلف اقسام 380 سے بڑھ کر 560 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہیں، جو گزشتہ مہینوں کے مقابلے میں کافی زیادہ ہے۔

 دوسری جانب معیاری آٹے کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اور 5 کلو کا تھیلا 825 روپے میں دستیاب ہے، جس سے گھریلو بجٹ پر نمایاں اثر پڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی سے غریب کا چولہا بجھنے لگا، چینی، مرغی اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

خوردنی اشیاء میں سب سے زیادہ اضافہ گھی اور آئل کی قیمتوں میں سامنے آیا ہے جہاں گھی 560 روپے فی لیٹر جبکہ معیاری کوکنگ آئل 610 روپے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے۔

اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی اس نئی لہر نے گھر کا بجٹ بری طرح متاثر کیا ہے اور متوسط طبقے کے لیے مہینے کا خرچ پورا کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

بازاروں میں خریداری کے لیے آنے والے افراد کا کہنا ہے کہ حکومت کو فوری طور پر مہنگائی کے معاملے پر توجہ دینی چاہیے، تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے،  شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کے لیے مؤثر حکمتِ عملی بنائی جائے اور ڈالر کے استحکام کے ساتھ ساتھ مارکیٹ میں مصنوعی مہنگائی روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:اپنی چھت، اپنا گھر، ایک لاکھ خاندانوں کو بلاسود قرض کی فراہمی کا ہدف مکمل

شہریوں کو امید ہے کہ جلد ہی کوئی ایسا فیصلہ ہوگا جو روزمرہ کی بنیادی ضروریات کو دوبارہ عام آدمی کی پہنچ میں لے آئے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *