سابق سربراہ برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی سکس کا ایران جنگ سے متعلق حیرت انگیز انکشاف

سابق سربراہ برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی سکس کا ایران جنگ  سے متعلق حیرت  انگیز انکشاف

برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی سکس (MI6) کے سابق سربراہ سر جان سورز نےایران کے خلاف کسی بھی قسم کی عسکری مہم جوئی کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے عالمی برادری کو امن اور سفارت کاری کی راہ اپنانے کا مشورہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایران سے جنگ کی ضرورت ہی نہیں تھی کیونکہ ایران کی جانب سے پیشگی حملے کا کوئی خطرہ ہی نہیں تھا۔ ایم آئی سکس کے سابق سربراہ نے کہا کہ اب ایران میں اگر بہت بہتر صورتحال بھی ہوئی تو وہ وینزویلا جیسی ہوگی مگر اس سے کہیں زیادہ خطرناک صورتحال پیدا ہونےکا بھی خدشہ ہے۔

برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی سکس (MI6) کے سابق سربراہ سر جان سورز انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ موجودہ دور میں جنگیں مسائل کا حل نہیں بلکہ مذاکرات اور باہمی افہام و تفہیم ہی وہ واحد راستہ ہے جس کے ذریعے مشرق وسطیٰ میں پائیدار استحکام لایا جا سکتا ہے اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکتا ہے۔

سابق انٹیلی جنس چیف کے اس حقیقت پسندانہ موقف کو عالمی سطح پر امن پسند حلقوں میں بے حد سراہا جا رہا ہے کیونکہ یہ بیان ایک ایسے تجربہ کار شخص کی جانب سے آیا ہے جو عالمی سیاست کے پسِ پردہ حقائق سے بخوبی واقف ہے اور اس کا ماننا ہے کہ اشتعال انگیزی کے بجائے تحمل کا مظاہرہ کر کے ہی دنیا کو ایک بڑے معاشی اور دفاعی بحران سے بچایا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: ایران پر حملے کیلئے فوجی اڈے نہ دینے پر ٹرمپ کی اسپین کو دھمکی

 

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *