تنخواہوں میں اضافے کے بعد سرکاری ملازمین کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری

تنخواہوں میں اضافے کے بعد سرکاری ملازمین کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری

سندھ حکومت نے صوبے بھر کے سرکاری ملازمین اور ریٹائرڈ افراد کے لیے بڑا ریلیف دیتے ہوئے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے نظام میں اہم تبدیلی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد ہر ماہ یکم تاریخ کا انتظار ختم ہو گیا ہے۔

اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئے ترمیمی شیڈول کے تحت سرکاری ملازمین کو اب ہر ماہ کی 25 تاریخ کو تنخواہ ادا کی جائے گی، جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن ہر ماہ کی 26 تاریخ کو منتقل کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں :سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ کا اہم بیان

نوٹیفکیشن کے مطابق دیگر ضمنی یا اضافی ادائیگیاں ہر ماہ کی 29 تاریخ کو مکمل کی جائیں گی، جبکہ جنرل پروویڈنٹ فنڈ اور دیگر بقایاجات کی ادائیگیوں کے لیے 6 سے 16 تاریخ کے درمیان کارروائی کی جائے گی اور بعض ادائیگیاں 20 تاریخ کو پروسیس ہوں گی۔

اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ نے تمام متعلقہ سرکاری محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پے رول اور مالی دستاویزات بروقت اے جی سندھ آفس میں جمع کروائیں تاکہ فنڈز کی منتقلی میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔

اس نئے شیڈول کے بعد ملازمین کو مہینے کے آغاز سے پہلے ہی تنخواہ مل سکے گی، جس سے انہیں مالی منصوبہ بندی میں آسانی ہوگی اور مہنگائی کے موجودہ دور میں معاشی دباؤ میں کچھ کمی آنے کی توقع ہے۔

editor

Related Articles