مقبوضہ جموں وکشمیرکے شہری نے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ممبر انتشاری امان کے احتجاج میں شرکت کے معاملے پر کھری کھری سنادیں۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے شہری نے سری نگر سے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ کل سردارامان مقبوضہ کشمیر کے شہریوں سے کہہ رہا تھا کہ باہرنکلو اورہمارا ساتھ دو۔
شہری نے کہا کہ تم یہاں سے ہجرت کرکے جانے والے لوگوں کی سیٹیں ختم کروا کے ہم سے ہی مدد مانگ رہے ہو؟۔
یہ بھی پڑھیں : آزادکشمیر میں احتجاجی کال مسترد، بازار کھلے ، معمولات زندگی رواں دواں
شہری کا مزید کہنا تھا کہ سری نگرکا ایک کتا بھی تمہارا ساتھ نہیں دے گا کیونکہ تم مودی اوراجیت ڈوول کے پالتو اور دلال ہو، شہری نے مزید کہا کہ کشمیرکی تحریکِ آزادی کوجتنا نقصان تم نے پہنچایا ہے اتنا مودی نے بھی نہیں پہنچایا ہوگا۔
مقبوضہ کشمیرکے شہری کا یہ پیغام ان شرپسندوں کیلئے واضح پیغام ہے جو آزاد جموں وکشمیر کے امن کو داو پر لگانا چاہتے ہیں۔
🚨🚨کالعدم ایکشن کمیٹی کے سردارامان کی احتجاج میں شرکت کی اپیل پرمقبوضہ کشمیر کے شہری کا سردار امان کو کرارا اور سخت جواب pic.twitter.com/lstE6J9KrK
— Azaad Urdu (@azaad_urdu) July 5, 2026

