سموگ تدارک مہم سخت ،اب دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز کا لائسنس معطل ہوگا

سموگ تدارک مہم سخت ،اب دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز کا لائسنس معطل ہوگا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور سینیئر وزیر مریم اورنگزیب کی ہدایات پر اسموگ کے تدارک کے لیے کریک ڈاؤن جاری ہے اور اسی حوالے سے حکام کی جانب سے بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز کے ڈرائیونگ لائسنس معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ان کے مطابق کمرشل گاڑیوں کے لائسنس کے ساتھ ساتھ روٹ پرمٹ بھی معطل کیے جائیں گے، کیونکہ انسانی صحت اور عوامی تحفظ کے لیے سخت اقدامات ناگزیر ہیں۔

سی ٹی او لاہور نے بتایا کہ بغیر ترپال مٹی، ریت اور دیگر مواد لے جانے والی ٹرالیوں اور ڈمپرز کا شہر لاہور میں داخلہ بند ہے، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔ مالی سال کے دوران دھواں چھوڑنے والی 1 لاکھ 14 ہزار 378 گاڑیوں کو چالان کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں :لاہور سمیت پنجاب بھر میں ٹریفک چالانز کا نیا نظام متعارف

انہوں نے مزید بتایا کہ اسموگ تدارک مہم کے دوران 1 ہزار 401 مقدمات درج کروائے گئے، جبکہ بغیر ترپال سامان لے جانے والی 53 ہزار 599 گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

اسی طرح بغیر فٹنس اور خستہ حال 1 لاکھ 88 ہزار 374 گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔

سی ٹی او لاہور کے مطابق مٹی، ریت اور دیگر مائنز سائٹس پر خصوصی کریک ڈاؤن کیا گیا اور بغیر ترپال، پانی یا دیگر حفاظتی انتظامات کے ٹریکٹر ٹرالیوں کے چلنے پر مکمل پابندی ہے،  شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر تمام ڈی ایس پیز خصوصی نگرانی کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کی نشاندہی اور چالاننگ کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی نظام بھی استعمال کیا جا رہا ہے، جبکہ مختلف سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کو گاڑیوں کی درستگی کے حوالے سے مراسلے ارسال کیے گئے ہیں۔

آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles