پاکستانی بیٹر صاحبزادہ فرحان نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستانی بیٹر صاحبزادہ فرحان نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپنر صاحبزادہ فرحان نے کلینڈر ایئر میں 100 ٹی 20 چھکے لگانے والے پہلے پاکستانی بلے باز ہونے کا منفرد اعزاز حاصل کر لیا۔

یہ ریکارڈ انھوں نے حالیہ ٹرائی سیریز میں سری لنکا کے خلاف شاندار کارکردگی کے دوران قائم کیا ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کرتے ہوئے انھوں نے صرف 45 گیندوں پر 80 ناٹ آؤٹ رنز کی اننگز کھیل کر شائقین کو محظوظ کیا۔

صاحبزادہ فرحان نے آئی لینڈرز کے خلاف میچ میں پانچ مرتبہ گیند کو ہوائی راستے سے باؤنڈری کے پار بھیجا، جس سے ایک کلینڈر ایئر میں پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ ٹی 20 چھکوں کا ریکارڈ قائم ہوا۔

یہ خبربھی پڑھیں :صاحبزادہ فرحان نے ٹی 20 میں ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کردیا

ان کی اننگز میں چوکے بھی شامل تھے اور ان کی جارحانہ بیٹنگ نے مداحوں کی بھرپور داد حاصل کی میچ کے بعد پریس کانفرنس میں صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ وہ پاکستان کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں اور حالیہ چند میچز میں بیٹنگ کے دوران اسٹرائیک روٹیشن کا مسئلہ تھا جس پر کوچ مائیک ہیسن نے مشورہ دیا کہ باؤنڈری کے بعد سنگل ڈبل لینا بہتر ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فخر زمان نے انہیں ریلیکس نہ ہونے کا مشورہ دیا اور ہر مسئلے پر رہنمائی فراہم کی صاحبزادہ فرحان نے بابر اعظم کے ساتھ کھیلنے کے تجربے کو خوشگوار قرار دیا اور کہا کہ پی ایس ایل اور ڈومیسٹک کرکٹ میں ٹاپ فارمیٹ میں کھیلنے کے بعد ان کو موقع ملا کہ وہ قومی ٹیم کے اوپر آرڈر میں اپنی صلاحیت دکھا سکیں۔

یہ خبربھی پڑھیں :نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ: صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا نیا قومی ریکارڈ بنادیا

انہوں نے یقین دلایا کہ ضرورت پڑنے پر ایک روزہ کرکٹ میں بھی کھیلیں گے اور ڈومیسٹک کرکٹ میں تینوں فارمیٹس میں ٹاپ آرڈر بیٹنگ کے تجربے کے باعث قومی سطح پر اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے تیار ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *