جی20 اجلاس،یوکرین کانگو ،فلسطین کے تنازعات مل کر حل کرنےکاعزم

جی20 اجلاس،یوکرین کانگو ،فلسطین کے تنازعات مل کر حل کرنےکاعزم

جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں دنیا کی بیس بڑی معیشتوں کی تنظیم جی 20 کا دو روزہ سربراہی اجلاس شروع ہوگیا۔

پہلے روز کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں فلسطین، سوڈان، یوکرین اور کانگو کے تنازعات کے منصفانہ حل کا مطالبہ کیا گیا اور اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق ان تنازعات کے جامع اور دیرپا امن کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

اعلامیے میں دنیا میں اہم معدنیات کی سپلائی کو جغرافیائی سیاسی کشیدگی سے محفوظ رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا تاکہ عالمی معیشت مستحکم رہے ۔
اجلاس میں امریکی نمائندگی نہیں تھی کیونکہ امریکہ نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا تاہم دیگر عالمی رہنما اجلاس میں شریک ہوئے جن میں اقوام متحدہ کے سیکر ٹری جنرل انتونیو گوتریس، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر ملکوں کے سربراہان شامل تھے۔

یہ خبربھی پڑھیں :امریکا نے جنوبی افریقہ میں ہونیوالے جی 20 اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا

رواں برس جی 20 اجلاس کا عنوان یکجہتی، مساوات اور پائیداری رکھا گیا ہے اور یہ اجلاس پہلی بار جنوبی افریقہ میں منعقد ہوا اجلاس کے دوران شریک رہنماؤں نے عالمی سطح پر تعاون بڑھانے، تجارتی روابط کو مستحکم کرنے اور بین الاقوامی مالیاتی نظام میں شفافیت کو فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جی 20 اجلاس میں عالمی تنازعات کے منصفانہ حل، معدنیات کی محفوظ ترسیل اور اقتصادی ترقی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات عالمی معیشت کے استحکام میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔

اجلاس میں شامل رہنماؤں نے اپنے اپنے ممالک میں اقتصادی چیلنجز اور بین الاقوامی تعلقات کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور عالمی سطح پر باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کرنے پر اتفاق کیا۔

editor

Related Articles