خیبرپختونخوا سے جلد انقلاب اُٹھے گا، اعظم سواتی کا دعویٰ

خیبرپختونخوا سے جلد انقلاب اُٹھے گا، اعظم سواتی کا دعویٰ

آزاد کشمیر میں ٹریلر تھا، انقلاب خیبرپختونخوا سے اُٹھے گا، پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے دعویٰ کر دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سابق سینیٹر اعظم سواتی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہا کہ میری گزشتہ جمعرات جب عمران خان سے اڈیالہ جیل میں پہلی ملاقات ہوئی تو انہوں نے مجھے کہا کہ آزاد کشمیر میں ٹریلر ہے، گندم اسکینڈل ایک چھوٹی مثال ہے، جو ہمارے کسانوں پر اتنا بڑا ظلم ہوا ہے۔ لیکن تیاری کریں کہ انقلاب آنیوالا ہے اور میں نوید دے رہا ہوں کہ وہ انقلاب خیبرپختونخوا سےاٹھے گا۔ ہر گھر، ہر بیٹی، ہر نوجوان، ہر بوڑھاان حالات سے تنگ ہے۔ وہ حقیقی آزادی کیلئے اور اپنے لیڈر عمران خان قیدی نمبر 804 کیلئے اپنے خون کا آخری قطرہ بھی بہا دیں گے۔ اگر76سال کے اس بزرگ کو تم نہیں جھُکا سکے تو پاکستان کی بیٹیوں اور بیٹوں کو بھی کبھی نہیں جھکا سکو گے۔

 

مزید پڑھیں: بانی پی ٹی آئی نے پیغام دیا ہمارے مخالفین قوم کے سامنے مزید بے نقاب ہونگے، رؤف حسن

 

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پارٹی ترجمان رئوف حسن پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب نے کہا کہ رئوف حسن پر حملے کی شدید مذمت کرت ہیں۔ پولیس نے کیس خراب کرنے کی کوشش کی ہے، ایف آئی آر آپ نے کس کے کہنے پر لکھی؟ پی ٹی آئی رئوف حسن پر حملے کی درج ایف آئی آر مسترد کرتی ہے۔ یہ پہلی بار نہیں ایک دن پہلے بھی حملہ ہوا تھا۔ کل اللہ نے رئوف حسن کو دوسری زندگی دی ہے۔ مارنے والوں نے کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی، تیز دھار آلے سے ایک پوری سائیڈ چیر ڈالی ہے۔ حملہ آوروں نے رئوف حسن کی شہ رگ کاٹنے کی کوشش کی تھی لیکن اللہ نے انہیں بچا لیا، عمر ایوب نے حملے کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا۔ عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کیخلاف پولیس فوراََ متحرک ہوجاتی ہے لیکن حسن رئوف پر حملہ کرنیوالوں کو ابھی تک کیوں نہیں پکڑا گیا۔ پی ٹی آئی ورکرز کو راتوں رات جیو فینسنگ کے ذریعے پکڑنے والوں نے حملہ آوروں کو ابھی تک نہیں پکڑا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *