ناران۔کاغان میں مہاندری کے مقام پر تباہ شدہ پل کی تعمیر مکمل کر لی گئی

ناران۔کاغان میں مہاندری کے مقام پر تباہ شدہ پل کی تعمیر مکمل کر لی گئی

حالیہ سیلابی بارشوں کے سبب ناران-کاغان روڈ پر مہاندری کے مقام پر تباہ حال پل کو پاک فوج اور ایف ڈبلیو او نے دوبارہ تعمیر مکمل کر دی ہے اور پل کو سیاحوں اور مقامی آبادیوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں سیلابی بارشوں کے سبب ناران-کاغان روڈ پر مہاندری کے مقام پر پل تباہ ہو گیا تھا جس کے سبب پوری کاغان ویلی میں سیاحوں  اور مقامی آبادیوں کے شدید مشکلات تھیں جس پر تباہ شدہ پل کو پاک آرمی اور ایف ڈبلیو کی جانب سے کم سےکم وقت میں دوبارہ تعمیر کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ پل کی تعمیر کے بعد ایف ڈبلیو او نے پل کو ہر طرح کی ٹریفک کے لئے کھول دیا ہے مہاندری پل 30 جولائی 2024 کو سیلابی ریلے کی وجہ سے مکمل طور پر تباہ ہو گیا تھا اور پل کے تباہ ہونے کی وجہ سے مانسہرہ، کاغان، ناران اور بابوسر روڈ ہر طرح کی ٹریفک کے لیے بند ہو گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کی ترقی کیلئے عمران خان فتنے کو ختم کرنا ہوگا، وفاقی وزیر امیر مقام

مہاندری پل تباہ ہونے کی وجہ سے علاقہ مکین اور سیاحوں کوشدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ حاالت کی سنگینی کے پیش نظر، این ایچ اے اور ایف ڈبلیواو نے پل کی تعمیر ہنگامی بنیادوں پر کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور پاک آرمی نے پل کی تعمیرکیلئے سامان فراہم کیا،ایف ڈبلیواو کی مشینری اور افرادی قوت شب و روز مصروف عمل رہی اور ایف ڈبلیو او کی دن رات کاوشوں سے پل کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *