ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے خوشخبری

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے  والوں کیلئے خوشخبری

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو مزید آسان بنا دیا۔ چھٹی کے روز بھی دفاتر کھلے رہیں گے۔

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ، نے اعلان کیا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو مزید آسان بنا دیا گیا ہے۔ اب شہری ہفتے کے دن بھی دفاتر میں ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔ بڑے شہروں میں دفاتر اتوار کے دن 24 گھنٹے کھلے رہیں گے، جبکہ چھوٹے شہروں میں لائسنس دفاتر 16 گھنٹے دستیاب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی آلٹوپانچ سالہ پلان پر کتنے کی ملے گی ؟ خریداروں کیلئے اہم خبر

شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ قومی شناختی کارڈ ہمراہ لائیں، جس کے ذریعے وہ فوری طور پر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔ گزشتہ روز صوبے بھر میں 28,726 ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے، جبکہ رواں ماہ اب تک مجموعی طور پر 213,276 ڈرائیونگ لائسنس فراہم کیے جا چکے ہیں۔

فیصل آباد، گوجرانوالہ، اور راولپنڈی میں لائسنسنگ سہولیات کی فراہمی میں نمایاں کارکردگی دیکھنے کو ملی ہے، جبکہ باقی اضلاع بھی عوامی سہولت کے لئے سخت محنت کر رہے ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی نے عوامی سہولت کی مزید فراہمی کے لئے اضافی اقدامات کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *