راولپنڈی میں لاہور سے تعلق رکھنے والی مبینہ زیادتی کیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کااستعمال کرکے 150 سے طلبہ کو گرفتارکرلیا۔
راولپنڈی میں احتجاجی طلبا کو منشتر کرنے کیلئے پولیس نے اْن پر آنسو گیس کا استعمال کرکے 150 طلبا کو گرفتارکرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے کو لاہورکے ایک نجی تعلیمی ادارے میں طالبہ کیساتھ مبینہ طور پر زیادتی کے خلاف لاہور بھر میں طلبا کی طرف سے احتجاج مظاہرے ہوئے۔ جسمیں کچھ طلبہ وطالبات زخٰمی بھی ہوئے۔ ذرائع کےمطابق متاثرہ طالبہ کیساتھ مبینہ زیادتی کے خلاف راولپنڈی میں بھی طلبا نے احتجاج کیا۔ انہوں نے کیس میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔
راولپنڈی پولیس نے ایکس کے ذریعے والدین کو آگاہ کیا ہے کہ وہ اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں اور انہیں غیرقانونی سرگرمیوں سے بچائیں کیونکہ ایسی قسم مجرمانہ ریکارڈ طلبہ و طالبات کا مستقبل تباہ کرسکتاہے۔
دوسری جانب پنجاب کے وزیراعلی مریم نواز نے لاہور کے نجی تعلیمی ادارے میں مبینہ زیادتی کیس من گھڑت قراردیا ہے اور کہا ہے کہ اس قسم کے جھوٹی خبروں کے ذریعے معصوم لوگوں کو گمراہ کیا جارہا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نےکہا کہ جھوٹی خبر نے صوبے میں فساد پھیلانے کی کوشش کی ہے جس کی حقیقت سے قطع تعلق نہیں۔
واضح رہے کہ طالبہ کیساتھ مبینہ زیادتی کیس میں ادارے کا سکیورٹی گارڈ گرفتار کرلیا گیاہےاور صوبائی حکومت کی طرف سے کیس ایف آئی اے کو حوالے کرکے مزید تفتیش پر کام جاری ہے۔