لاہور پنجاب کالج کا واقعہ مس انفارمیشن پر مبنی تھا، اے ایس پی شہر بانو

لاہور پنجاب کالج کا واقعہ مس انفارمیشن پر مبنی تھا، اے ایس پی شہر بانو

اے ایس پی شہر بانو نے کہا ہے کہ لاہور پنجاب کالج کا واقعہ مس انفارمیشن بیسڈ تھا کیونکہ ساری غلط انفارمیشن پھیلائی گئی ، ہمارا المیہ یہ ہے کہ لوگوں نے سوشل میڈیا پیجز بنائے ہوئے ہیں اور وہ لوکل کوئی بھی چیز لے بغیر تصدیق کیے اس پر شیئر کر دیتے ہیں ۔

آزاد ڈیجٹیل کے نمائندے حسنین چودھری سے گفتگو کرتے ہوئے شہر بانو کا کہنا تھا کہ شروع میں جب یہ پوسٹ سامنے آتی ہے تو ہم اسے 15 سے ویریفائی کیا ، لاہور میں 84 تھانوں سے معلومات کے بعد پتہ چلا کہ یہ فیک نیوز ہے ۔ اے ایس پی شہر بانو نے واقعے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک لڑکی جو اپنی گھر پر تھی اور زخمی ہوئی ، اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ وہ لڑکی ہے جس کیساتھ واقعہ پیش آیا ہے ، جو پرائیویٹ ہسپتال میں زیر علاج ہے ۔ وہاں جب ہم نے تحقیقات کی تو وہاں سے ہمیں کوئی ایسی انفارمیشن موصول نہیں ہوئی ۔

انہوں نے کہا ہم نے تمام فوٹیجز چیک کی ہیں لیکن ہمیں ایسا کچھ نظر نہیں آرہا ، کسی کے پاس فوٹیجز موجود ہیں وہ لے آئیں ہم اس پر کارروائی کا آغاز کر دیں گے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے ان معلومات کی تحقیقات کے دوران یہ پتہ چلا کہ بہت سی چیزیں فیک ہیں۔
اے ایس پی شہر بانو نے بتایا کہ ہم نے خواتین کیلئے اینٹی ہراسمنٹ سیل بنائے ، پولیس میں خواتین اور ٹرانس جینڈر کی بھرتیوں کا عمل شروع کیا ۔ تاکہ معاملات کو بہتر طریقے سے سنبھالا جا سکے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی معلومات کی صداقت پر غور کرنا بہت ضروری ہے۔ بہت سے لوگ بغیر تصدیق کے اپنی معلومات شیئر کر دیتے ہیں، جس کی وجہ سے افواہوں کا بازار گرم ہو جاتا ہے۔ اگر آپ کو کوئی ایسی معلومات ملی ہیں تو براہ کرم اسے صحیح طریقے سے شیئر کریں۔پولیس نے فیک نیوز کے معاملے میں بھی تحقیقات شروع کی ہیں۔

اے ایس پی نے کہا کہ ہم نے ماضی میں کئی افسوسناک جیسے سیالکوٹ اور اسلام آباد میں ہونے والے واقعات برداشت کیے ہیں، اگر کوئی ایسا واقعہ ہوا ہے تو براہ کرم سامنے آئیں، تاکہ ہم اس کی مکمل تحقیق کر سکیں۔

مزید ویڈیو میں ملاحظہ کریں: 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *