سیاحوں کے لیے بڑی خوشخبری، عطاء آباد جھیل پر زپ لائن سروس کا آغاز

سیاحوں کے لیے بڑی خوشخبری، عطاء آباد جھیل پر زپ لائن سروس کا آغاز

ہنزہ ویلی جانے والے سیاحوں کے لیے بڑی خوشخبری کیونکہ عطاء آباد جھیل پر زپ لائن سروس شروع کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عطا آباد جھیل پر سیاحوں کے لےلیئے زپ لائن سروس شروع کر دی گئی ہے اور عطا آباد جھیل پر سیاح اور بوٹنگ کے شوقین افراد اب جدید بوٹس پر بوٹنگ کرسکیں گے ۔ گلگت بلتستان حکومت نے صرف جھیل سے متاثرہ خاندانوں کو جھیل پر کاروبار کرنے کی اجازت دے رکھی ہے ۔ہنزہ سے 290 کلومیڑ کی دوری پر واقع عطا آباد جھیل پر زپ لائن سروس کا آغاز کیا گیاہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں یکم نومبر سے 31 جنوری 2025 تک خصوصی طلبا کو تعطیلات دینے کا فیصلہ

عطا آباد جھیل کچھ سال قبل وسیع پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بنی ۔ گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے عطا آباد جھیل پر مقامی لوگوں اور جھیل سے متاثرہ لوگوں کو کاروبار کی اجازت ہے اور بوٹنگ کے حوالے سے جھیل پر بہترین تفریحی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

عطا آباد جھیل پر زپ لائن سروس کے آغاز سے یہ مقام تیزی سے سیاحوں میں مقبول ہو رہا ہے اور ملکی اور غیر ملکی سیاح ایک بڑی تعداد میں سیاحت کےلیئے یہاں کا رخ کرتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *