پنجاب پولیس میں 16ہزار نئی اسامیوں کا اعلان ہوگیا ۔
پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) نے پنجاب پولیس میں سروس کوٹہ کے تحت سب انسپکٹرز، اسسٹنٹ سب انسپکٹرز اور جونیئر ٹریفک وارڈنز کے عہدوں کے لیے 1,613 نئی نوکریوں کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھرتیاں پی پی ایس سی کے اشتہار نمبر 31 کا حصہ ہیں، جسے آفیشل ٹویٹر پیج پر شیئر کیا گیا تھا تاہم، تفصیلی اشتہار ابھی تک PPSC کی ویب سائٹ پر دستیاب نہیں ہے۔
آسامیوں کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 19 نومبر 2024 ہے، دلچسپی رکھنے والے درخواست دہندگان کو چاہیے کہ وہ باقاعدگی سے پی پی ایس سی کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں تاکہ کسی بھی اضافی تفصیلات پر اپ ڈیٹ رہیں اور اپنی درخواستیں مکمل کریں۔
اس حوالے سے پی پی ایس سی نے ٹویٹر پر اشتہار کی تصاویر بھی شیئر کر دی ہیں ۔