علامہ طاہر اشرفی کا مدارس کے مستقبل پر اہم بیان آگیا

علامہ طاہر اشرفی کا مدارس کے مستقبل پر اہم بیان آگیا

پاکستان علما کونسل کے سربراہ علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ مدارس کا تعلق تعلیم سے ہے اور انہیں وزارت تعلیم سے منسلک کیا جانا چاہیے۔

انہوں نےکہا کہ 2019 میں مدارس کی رجسٹریشن کے سلسلے میں ایک متفقہ معاہدہ ہوا تھا جس میں تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ مدارس کو وزارت تعلیم کے بجائے وزارت صنعت سے منسلک کرنے کی بات کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا سی ڈی 70ڈریم موٹر سائیکل صرف 4200 روپے ماہانہ میں آسان اقساط پر حاصل کریں!

علامہ اشرفی نے بتایا کہ مدارس کے 15 بورڈز میں سے 10 ایک طرف کھڑے ہیں اور اب تک 18,000 مدارس کی رجسٹریشن ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر روز معاہدے بدلنا اور نظام میں تبدیلیاں کرنا ایک کھیل بن سکتا ہے، اور اس سے مدارس کے مستقبل کو خطرہ ہو سکتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مدارس کے ہزاروں طلبا ہیں، اس لیے انہیں وزارت تعلیم سے منسلک کرنا ضروری ہے تاکہ ان کے مستقبل کو محفوظ بنایا جا سکے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مدارس کے معاملات کو سیاست کی نذر نہیں ہونے دینا چاہیے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *