مریم نواز کی تصاویر ایڈیٹ کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا آغاز

مریم نواز کی  تصاویر ایڈیٹ کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا آغاز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تصاویر کو ایڈٹ کر کے سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے معاملے پر وفاقی تحقیقات ایجنسی (ایف آئی اے) نے کارروائی کا آغاز کر دیا۔

سائبر کرائم ونگ نے حکومت کی درخواست پر اس معاملے کی انکوائری شروع کر دی اور لاہور سمیت ملک بھر میں ان تصاویر کو ایڈٹ کر کے وائرل کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: اڈیالہ جیل میں ملاقات کا دن، کوئی فیملی ممبر، رہنما یا وکیل عمران خان سے ملنے نہ آیا

مریم نواز کی یہ تصاویر متحدہ عرب امارات کے صدر کے ساتھ شیئر کی گئی تھیں، جنہیں بعد میں سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے قابل اعتراض ایڈیٹنگ کے ذریعے وائرل کر دیا۔ مریم نواز کے معاون خصوصی نے 5 جنوری کو ایکس (پہلے ٹویٹر) پر ان کی یو اے ای کے صدر کے ساتھ تصویر شیئر کی تھی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف بھی موجود تھے۔

یہ تصویر بعد میں ایڈٹ کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھی۔ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے اس معاملے کی انکوائری شروع کر دی ہے اورذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *