وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بانی پی ٹی آئی کا نام لئے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل سے خط آ رہے ہیں کہ خدا کا واسطہ مجھے نکالو۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مختلف شاہراہوں کی تعمیر کے منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے قائد نواز شریف نے پاکستان کو مشکلات سے باہر نکال دیا، نواز شریف نے 12ماہ میں پاکستان کومشکل سے نکال دیا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ اپنی کارکردگی کے ساتھ عوام کے سامنے کھڑی ہوں، میں نے اپنی کارکردگی بتانے کے لیے 5 سال کا انتظار نہیں کیا، آج ہر جگہ سے اچھی خبریں آ رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بری خبریں صرف اڈیالہ جیل سے آ رہی ہیں، اڈیالہ جیل سے خط آرہے ہیں کہ خدا کا واسطہ مجھے نکالو۔مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچایا۔