اسلام آباد کی مقامی عدالت نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف ، وزیر داخلہ سید محسن نقوی اور دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن محمد افضل مجوکا نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پرائم منسٹر میاں محمد شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی و دیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کردی۔
پی ٹی آئی 26 نومبراحتجاج اورمبینہ ہلاکتوں کے معاملے میں شہری گل خان نے اپنے بیٹے اور دیگر کی مبینہ ہلاکت پر اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی تھی، جس پر عدالت نے درخواست خارج کر دی۔
واضح رہے کہ درخواست گزار شہری گل خان کا بیٹا مبینہ طور پر 26 نومبر کو ڈی چوک میں مارا گیا تھا ۔جس پر درخواست گزار نے وزیر اعظم، وفاقی وزیرداخلہ اور دیگر کیخلاف مقدمہ کے اندراج کی استدعا کر رکھی تھی۔