تھانہ حسن ابدال میں پُرتشدد احتجاج سے متعلق مقدمات، سلمان اکرم راجہ اور اعظم سواتی کی ضمانت میں 8اپریل تک توسیع

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں سلمان اکرم راجہ اور اعظم سواتی کی ضمانت میں 8 اپریل 2025 تک توسیع کردی۔

دونوں کے خلاف تھانہ حسن ابدال میں پُرتشدد احتجاج کے حوالے سے مقدمات درج ہیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ اعظم سواتی بیمار ہونے کے باعث عدالت پیش نہ ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں:ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو شکست دینے کیلئے سب کو متحد ہو کر آگے آنا ہو گا: سلمان اکرم راجہ

پارٹی وکیل نے ان کی طرف سے حاضری سے ایک روزہ استثنیٰ کی درخواست کورٹ میں پیش کی جسے عدالت نے فوری طور پرمنظور کرلیا۔ کیس کی سماعت کے دوران سلمان اکرم راجہ سے متعلق تفتیش مکمل نہ ہونے کی پولیس رپورٹ بھی پیش کی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں:متنازعہ ٹوئٹ کیسز : پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ سلمان اکرم راجہ سے متعلق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے ابھی تک رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔ رپورٹ موصول ہونے پر ہی تفتیش مکمل ہوگی۔

editor

Related Articles