چیئرمین ایف بی آر نے پاکستان میں امیر گھرانوں کے اعداد و شمار جاری کر دیے

چیئرمین ایف بی آر  نے پاکستان میں امیر گھرانوں کے اعداد و شمار جاری کر دیے

چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے پاکستان میں امیر گھرانوں کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کو چیئرمین ایف بی آر نے  بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی 95 فیصد آبادی ٹیکس ادا کرنے کے قابل نہیں، پاکستان میں دولت کی تقسیم غیر منصفانہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف پانچ فیصد آبادی کے پاس دولت ہے، ٹاپ 1 فیصد گھرانوں کی سالانہ اوسط آمدنی 1 کروڑ  سالانہ ہے، پاکستان میں امیر گھرانوں کی تعداد 6 لاکھ 70 ہزار ہے۔

پاکستان نے اپنے شہریوں کو ایران اور عراق کے سفر بارے اہم ہدایات کر دیں

انہوں نے کہا کہ ان پانچ فیصد لوگوں کے ذمے 1700 ارب روپے ٹیکس واجبات بنتے ہیں، یہ لوگ سالانہ 499 ارب روپے ٹیکس دیتے ہیں اور 1233 ارب روپے نہیں دیتے۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ملک میں ٹیکس نیٹ کو توسیع دینے کے بجائے امیر طبقے سے زیادہ ٹیکس لینے کی ضرورت ہے، پاکستان میں شدید گرمی کے باوجود 95 فیصد لوگوں کے پاس ائیر کنڈیشنڈ نہیں ہے۔

ٹیکس فائلرز کی تعداد 60 لاکھ ہے، 18 سال کم عمر اور بزرگوں کی تعداد 13 کروڑ 20 لاکھ ہے، ملکی آبادی کا یہ حصہ لیبر فورس سے باہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں باروزگار افراد کی تعداد چھ کروڑ 70 لاکھ ہے، خواتین کی بڑی تعداد تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود بے روزگار ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *