چیئرمین ایف بی آر نے قائمہ کمیٹی میں انکشاف کیا ہے کہ ملک میں صرف 12 لوگوں نے اپنے اثاثے 10 ارب روہے سے زائد ظاہر کیے۔
تفصیلات کے مطابق ، چیرمین ایف بی ار کا قائمہ کمیٹی میں انکشاف سامنے آیا ہے جہاں انہوں نے کہا کہ یہ الارمنگ اور شاکنگ نمبرز ہیں، 25کروڑ افراد کا یہ ملک ہے، جس کی جی ڈی پی کا سائز 375ارب ڈالر ہے اور وہاں پر صرف بارہ افراد ایسے ہیں ، جنہوں نے گوشواروں میں اپنی نیٹ ورتھ دس ارب روپے یا اس سے زیادہ ظاہر کی ہے۔