ٹرمپ کے بیان اور بڑھتی کشیدگی کا اثر،تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

ٹرمپ کے بیان اور بڑھتی کشیدگی کا اثر،تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

امریکی صدر کی دھمکیوں اور مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی نے عالمی تیل مارکیٹ میں بے چینی کو مزید بڑھا دیا ہے، جبکہ ایران پر ممکنہ حملوں کی خبروں نے صورتحال کو مزید حساس بنا دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق آبنائے ہرمز کی مسلسل بندش اور خطے میں جنگی ماحول کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں شدید اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی خام تیل 3 فیصد اضافے کے ساتھ 115 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا، تاہم بعد ازاں یہ کم ہو کر 111 ڈالر 23 سینٹ پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

اسی طرح برطانوی برینٹ کروڈ بھی 2.28 فیصد اضافے کے ساتھ 111.43 ڈالر تک فروخت ہو رہا ہے ۔ جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 2.7 فیصد اضافے سے 114.50 ڈالر فی بیرل ہوگیا ہے ۔ سنگا پور اور یو اے ای مارکیٹیس میں بھی قیمتیں 115 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ چکی ہیں جبکہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ نے امریکی طیارے مار گرائے جانے کا اعتراف کر لیا،مزاکرات جاری رکھنے کا بھی اعلان

دوسری جانب اوپیک ممالک نے مئی کے لیے تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تنظیم کے ترجمان کے مطابق یومیہ بنیاد پر دو لاکھ بیرل سے زائد اضافی تیل پیدا کیا جائے گا تاکہ عالمی توانائی مارکیٹ میں جاری ہلچل کو کم کیا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق سعودی اور روس سمیت کئی خلیجی ممالک بھی اس فیصلے پر متفق ہو گئے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *