ایزی پیسہ صارفین کے لیے ایک آسان اور محفوظ موبائل بینکنگ سہولت فراہم کرتا ہے، جس کے ذریعے ہر کوئی اپنا موبائل اکاؤنٹ بنا سکتا ہےاس سلسلے میں ایزی پیسہ نے واضح کیا ہے کہ ایزی پیسہ اکاؤنٹ کسی بھی موبائل نیٹ ورک پر بنایا جا سکتا ہے، چاہے وہ جاز، یوفون، زونگ یا ٹیلی نار ہو۔ صارفین کو کسی قسم کی پابندی کا سامنا نہیں ہوگا۔
تاہم، ہر موبائل نمبر پر ایک وقت میں صرف ایک ایزی پیسہ اکاؤنٹ بنایا جا سکتا ہے۔ اکاؤنٹ کے لیے صارف کی شناخت ضروری ہے، اس لیے سی این آئی سی کے بغیر اکاؤنٹ بنانا ممکن نہیں۔ مزید یہ کہ، اکاؤنٹ کا نام سی این آئی سی کے مطابق رکھا جاتا ہے اور بعد میں تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔
ایزی پیسہ اکاؤنٹ بنانے کے لیے کوئی فیس نہیں لی جاتی اور صارفین اسے مفت میں رجسٹر کر سکتے ہیں۔ مگر یاد رکھیں، ایک سی این آئی سی کے ساتھ ایک سے زیادہ موبائل اکاؤنٹس نہیں بنائے جا سکتے۔ اگر صارف کے پاس سی این آئی سی کی میعاد ختم ہو چکی ہے تو اسے تجدید کروانا ضروری ہے تاکہ اکاؤنٹ بنایا جا سکے۔
ایزی پیسہ میں موجود اکاؤنٹ سے منسلک سی این آئی سی نمبر تبدیل کروانے کے لیے صارفین ہیلپ لائن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ٹیلی نار صارفین کے لیے نمبر 3737 اور دیگر نیٹ ورکس کے لیے 737-003-111-042 دستیاب ہے۔ اگر کسی کے سی این آئی سی پر پہلے سے اکاؤنٹ موجود ہے تو ہیلپ لائن پر کال کر کے اپنی تصدیق کروائی جا سکتی ہے اور اکاؤنٹ منتقل کیا جا سکتا ہے۔
ایزی پیسہ کا اکاؤنٹ صرف پاکستان میں استعمال کیا جا سکتا ہے اور دیگر ممالک میں یہ قابل استعمال نہیں ہے۔ اس کے علاوہ، صارفین کو اپنے رجسٹرڈ موبائل نمبر تک رسائی ضروری ہے، کیونکہ او ٹی پی کے بغیر اکاؤنٹ بنانا ممکن نہیں ہے۔