اٹلی میں فلمی طرز کی بینک ڈکیتی، 25 افراد یرغمال، ڈاکو زیر زمین سرنگ سے فرار

اٹلی میں فلمی طرز کی بینک ڈکیتی، 25 افراد یرغمال، ڈاکو زیر زمین سرنگ سے فرار

اٹلی کے شہر نیپلز میں ایک مقامی بینک میں ڈکیتی کا حیران کن واقعہ پیش آیا ہے جس نے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔فلمی انداز میں کی گئی  اس بینک ڈکیتی میں25 افراد کو گھنٹوں یرغمال بنائے رکھا گیاجبکہ ڈاکو سُرنگ کے  راستےفرار ہونے میں بھی کامیاب ہو گے۔

مقامی میڈیا کے مطابق ساڑھے گیارہ بجے کے قریب 3 مسلح اور نقاب پوش افراد فرینڈ کریڈٹ ایگریکول بینک میں داخل ہوئے۔ داخل ہوتے ہی انہوں نے عملے سمیت 25 افراد کو یرغمال بنا لیا اور بینک میں موجود نقدی کے ساتھ ساتھ لاکرز کو بھی توڑ کر قیمتی سامان اپنے ساتھ لے گئے۔

یہ بھی پڑھیں :سب سے عمر رسیدہ مرغی؟ دُنیا حیران، ’گرٹی‘ نے بنا ڈالا عالمی ریکارڈ

میڈیارپورٹس کے مطابق کافی دیر تک باہر کسی کو صورتحال کا اندازہ نہیں ہو سکا۔ بعد ازاں کسی راہگیر نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد فورس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ جب پولیس نے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تو مرکزی دروازہ اندر سے بند تھاجس پر اہلکاروں نے ایک کھڑکی توڑ کر اندر رسائی حاصل کی۔

اندر کا منظر انتہائی تشویشناک تھا کئی افراد زمین پر لیٹے ہوئے تھے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو چکے تھے۔پولیس کو ابتدائی تفتیش کے دوران ایک زیر زمین سرنگ کا سراغ ملا جس کے ذریعے ڈاکو فرار ہوئے۔ مزید تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ یہ سرنگ گٹر سسٹم تک جاتی تھی، جہاں سے ملزمان نے فرار ہونے کا راستہ بنایا۔

یہ بھی پرھیں :91 سالہ آسٹریلوی شہری دنیا کے معمر ترین پہلی بار دادا بن گئے

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے درجنوں لاکرز سے قیمتی اشیاء نکالیں، تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ مجموعی طور پر کتنا نقصان ہوا ہے کیونکہ لاکرز کے مواد کی تفصیل صرف مالکان کے پاس ہوتی ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جس میں 40 سے زائد پولیس اہلکار اور سراغ رساں کتے شامل ہیں۔ شواہد اور فنگر پرنٹس بھی اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ ملزمان تک پہنچا جا سکے۔

بینک انتظامیہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پولیس کی بروقت کارروائی کے باعث تمام یرغمالیوں کو تقریباً ڈیڑھ بجے بحفاظت رہا کرا لیا گیا اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *