ایرانی فوج کے ترجمان نے ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب نے متحدہ عرب امارات میں ایک خفیہ مقام پر ہونے والی امریکی فوجیوں کی میٹنگ کو نشانہ بنایا ہے۔
ترجمان کے مطابق اس کارروائی میں 37 امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ ترجمان ایرانی فوج نے مزید بتایا کہ خلیج فارس میں اسرائیلی حکومت کے ایک تیل بردار ٹینکر ‘ایکو ون’ (Echo 1) کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
اس حملے کے نتیجے میں اسرائیلی آئل ٹینکر میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔ ان واقعات نے خطے میں جاری کشیدگی کو ایک نئی اور خطرناک صورتحال سے دوچار کر دیا ہے، جس کے بعد عالمی سطح پر سیکیورٹی کے حوالے سے شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔
ابھی تک امریکہ یا متحدہ عرب امارات کی جانب سے ان دعوؤں کی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔
مزید پڑھیں: ٹرمپ کا جنگ ختم کرنے کا بیان، تیل کی قیمت میں کمی

