پی ایس ایل 11، شاہنواز دھانی پشاور زلمی کا حصہ بن گئے

پی ایس ایل 11، شاہنواز دھانی پشاور زلمی کا حصہ بن گئے

پاکستان کرکٹ کے ابھرتے ہوئے فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی کو بالآخر پاکستان سپر لیگ کھیلنے کا موقع مل گیا ہے، پی ایس ایل کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے انہیں اپنے اسکواڈ میں شامل کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد شائقین کرکٹ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

واضح رہے کہ 11 فروری کو ہونے والے پاکستان سپرلیگ کے آکشن میں شاہنواز دھانی کو کسی بھی ٹیم نے منتخب نہیں کیا تھا، جس پر سوشل میڈیا اور کرکٹ حلقوں میں خاصی بحث دیکھنے میں آئی تاہم پشاور زلمی نے آکشن کے بعد دستیاب بجٹ کو مؤثر انداز میں استعمال کرتے ہوئے فاسٹ باؤلر کو سائن کرلیا اور اپنے باؤلنگ اٹیک کو مزید مضبوط بنا لیا۔

شاہنواز دھانی اپنی تیز رفتار بولنگ، جارحانہ انداز اور منفرد جشن منانے کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں، وہ نئی گیند کے ساتھ سوئنگ پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جبکہ ڈیتھ اوورز میں بھی مؤثر یارکرز کرنے کی مہارت رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : زمبابوے کے ٹی ٹوئنٹی کپتان سکندر رضا سے متعلق بڑی خبر آگئی

ماہرین کے مطابق ان کی شمولیت سے پشاور زلمی کے بولنگ یونٹ میں توازن پیدا ہوگا اور ٹیم کو اہم میچز میں برتری حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

دوسری جانب شاہنواز دھانی نے اسکواڈ کا حصہ بننے پر پشاور زلمی کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے، وہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے اور ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کے لیے پشاور زلمی کی تیاریوں میں تیزی آچکی ہے اور دھانی کی شمولیت کو ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ شائقین اب بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں کہ وہ میدان میں اپنی رفتار اور جوش سے کس طرح حریف بلے باز کو مشکل میں ڈالتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *