حکومت کا سستی بجلی منصوبہ تیار،کون سے لوگ فائدہ اٹھا سکیں گے؟

حکومت کا سستی بجلی منصوبہ تیار،کون سے لوگ فائدہ اٹھا سکیں گے؟

حکومت نے توانائی اور گیس کے شعبے میں سبسڈی کے نظام میں بڑی تبدیلی کے لیے منصوبہ بندی کر لی ہے۔ اب مستقبل میں صارفین سے بجلی اور گیس کی اصل قیمت وصول کی جائے گی اور سبسڈی صرف مستحق افراد کو دی جائے گی، جو بے نظیر انکم اسپورٹس پروگرام کے تحت اہل پائے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پاور ڈویژن نے سبسڈی کے مستقبل کے پلان پر کام مکمل کر لیا ہے اور آئی ایم ایف کو حالیہ ٹیرف ری اسٹرکچرنگ اور سبسڈی کے نظام پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ اس منصوبے کے تحت صرف مستحق صارفین کو بجٹڈ سبسڈی دی جائے گی، جبکہ دیگر صارفین سے بجلی اور گیس کی پوری قیمت وصول کی جائے گی۔ پاور ڈویژن نے بی آئی ایس پی کے ساتھ مل کر ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیا ہے تاکہ کراس سبسڈی ختم کی جا سکے اور توانائی کے شعبے پر اضافی بوجھ نہ پڑے۔

یہ بھی پڑھیں:رمضان ریلیف پیکج ،مستحقین تک کیسے رقم پہنچے گی؟وزیر اعظم کا بڑا اعلان

گیس کے شعبے میں بھی کراس سبسڈی ختم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، جہاں 225 ارب روپے کی موجودہ سبسڈی کو آئندہ بجٹ میں مستحق صارفین تک محدود کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تیسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات کے لیے عالمی مالیاتی ادارے کا جائزہ مشن 25 فروری کو پاکستان آئے گا اور تقریباً دو ہفتے قیام کرے گا۔ مشن جولائی تا دسمبر 2025 کے دوران معاشی کارکردگی، مقررہ اہداف، ٹیکس اصلاحات، توانائی شعبے، مانیٹری پالیسی اور زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق تفصیلی جائزہ لے گا اور بریفنگ دی جائے گی۔

یہ اقدام حکومت کی طرف سے توانائی کے شعبے میں شفاف سبسڈی کے نفاذ اور مالیاتی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *