قومی شاہراہ پر ناگو شاہ ناکہ سٹاپ کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق تیز رفتار کار اور ٹرالر ایک دوسرے سے ٹکراگئے جس کے نتیجے میں کار سوار 6 افراد جان کی بازی ہار گئے ، جاں بحق ہونے والوں کا تعلق سولنگی برادری سے ہے۔
بدقسمت کار سوار لاڑکانہ سے کراچی کی طرف جا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے، حادثے کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ ٹریلر سڑک کے کنارے جا رکا۔
خیال رہے کہ دو روز قبل کراچی ، موٹر وے ایم 9 پر آئل ٹینکر، مسافر بس اور متعدد گاڑیوں کے درمیان ہونے والے خوفناک حادثے میں 14 افراد جاں بحق افراد ہوئے ، 12 افراد کا ایک ہی خاندان سے تعلق تھا۔