بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالی، لاپتہ افراد کے کیسز میں تشویشناک اضافہ

بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالی، لاپتہ افراد کے کیسز میں تشویشناک اضافہ

بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر ایک بار پھر سنگین سوالات اُٹھائے جارہے ہیں۔ مودی حکومت کی جانب سے نہ صرف بھارت میں سکھوں، مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر ظلم و ستم جاری ہے بلکہ مقبوضہ کشمیر میں بھی لاپتہ افراد کے کیسز میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

معتبر ذرائع کے مطابق سال 2023 کے دوران جموں و کشمیر میں 7,141 افراد کے لاپتہ ہونے کے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ان میں سے 2,961 افراد کو تلاش یا بازیاب کر لیا گیا، تاہم 4,190 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ یہ تعداد گزشتہ چار برسوں کے دوران مسلسل بڑھتی رہی ہے۔ سال 2020 کے اختتام پر لاپتہ افراد کی تعداد 3,813 تھی، جو تین سال کے دوران بڑھ کر 4,190 تک پہنچ گئی، جس سے خطے میں انسانی حقوق کی سنگینی واضح ہوتی ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ اعداد و شمار نہ صرف مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کی عکاسی کرتے ہیں بلکہ عالمی برادری کے لیے بھی تشویش کا باعث ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں بار بار بھارت پر زور دے رہی ہیں کہ وہ لاپتہ افراد کی بازیابی، شفاف تحقیقات اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کرے۔

انسانی حقوق کے کارکنان کے مطابق، لاپتہ افراد کے اہل خانہ کئی سالوں سے اپنے پیاروں کی بازیابی کے لیے احتجاج کر رہے ہیں اور شفاف تحقیقات کے منتظر ہیں۔ وہ حکومت اور بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ کشمیری عوام کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی نگرانی کریں اور عالمی فورمز پر آواز بلند کریں۔

یہ بھی پڑھیں: سادگی اور عاجزی کی مثال، نئے آئی جی آزاد کشمیر لیاقت علی بغیر پروٹوکول کوہالہ پل پہنچ گئے، اہلکار متاثر

تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ اگر عالمی برادری نے فوری توجہ نہ دی تو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کا سلسلہ مزید بڑھ سکتا ہے، اور خطے میں امن و استحکام کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کے کیسز نہ صرف انسانی بحران کی نمائندگی کرتے ہیں بلکہ خطے میں سیاسی کشیدگی اور سماجی انتشار کو بھی فروغ دیتے ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال مودی سرکار کی پالیسیوں اور مقبوضہ کشمیر میں جاری سخت گیر اقدامات کی جانب بھی اشارہ کرتی ہے، جہاں مقامی آبادی کے بنیادی حقوق مسلسل متاثر ہو رہے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں عالمی اداروں سے مطالبہ کر رہی ہیں کہ وہ بھارت پر دباؤ ڈالے تاکہ کشمیری عوام کو تحفظ فراہم کیا جا سکے اور لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *