عالمی کشیدگی کے سائے، تیل کی قیمتوں میں خطرناک حد تک اضافہ

عالمی کشیدگی کے سائے، تیل کی قیمتوں میں خطرناک حد تک اضافہ

عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث تیل کی قیمتوں کو قابو میں رکھنا ممکن نہ رہا، جس کے نتیجے میں عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق برینٹ کروڈ کی قیمت 110 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی ہے، جبکہ امریکی خام تیل بھی 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر چکا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ اضافہ حالیہ جغرافیائی و سیاسی تناؤ کا براہِ راست نتیجہ ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال، سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات اور اہم گزرگاہوں پر دباؤ نے عالمی منڈی میں بے یقینی کو بڑھا دیا ہے، جس کے باعث سرمایہ کار تیل کی خریداری کی جانب مائل ہو رہے ہیں اور قیمتیں مسلسل اوپر جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کا بڑا فیصلہ، عوام کو پیٹرول پر فوری ریلیف دینے پر اتفاق

ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ اگر عالمی کشیدگی میں کمی نہ آئی تو تیل کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں، جس کے اثرات دنیا بھر میں مہنگائی کی نئی لہر کی صورت میں سامنے آئیں گے۔ خاص طور پر ترقی پذیر ممالک، جن میں پاکستان بھی شامل ہے، اس صورتحال سے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔

دوسری جانب توانائی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں عالمی اداروں اور تیل پیدا کرنے والے ممالک کے لیے قیمتوں کو مستحکم رکھنا ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے، اور فوری طور پر اس میں کمی کے امکانات کم دکھائی دے رہے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *