ٹرمپ نے امریکی طیارے مار گرائے جانے کا اعتراف کر لیا،مزاکرات جاری رکھنے کا بھی اعلان

ٹرمپ نے امریکی طیارے مار گرائے جانے کا اعتراف کر لیا،مزاکرات جاری رکھنے کا بھی اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  جمعہ کے روز ایران امریکا جنگ میں اپنے طیارے مار گرائے جانے کا اعتراف کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ طیارے گرنے کے باوجود ایران کے ساتھ جاری مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جنگ کی صورتحال ہے اور امریکا اس وقت حالتِ جنگ میں ہے، تاہم لاپتہ عملے کے رکن کے حوالے سے فوری طور پر کوئی حتمی مؤقف اختیار نہیں کیا جا سکتا۔

دوسری جانب ایران کے لیے یہ دن امریکی افواج کے خلاف کارروائیوں کے حوالے سے انتہائی اہم رہا، جہاں متعدد امریکی طیاروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا۔ پاسدارانِ انقلاب نے امریکی ایف 35 طیارہ وسطی ایران میں مار گرانے کا دعویٰ کیا، جبکہ اس کے پائلٹ کی گرفتاری سے متعلق متضاد اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی فوج حضرت عیسیٰؑ کے نام پر لڑ رہی ہے،امریکی وزیر جنگ کے بیان پر نئی بحث چھڑ گئی

اسی طرح ایران نے آبنائے ہرمز کے قریب امریکا کے اے 10 لڑاکا طیارے کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ اس طیارے کے ایک پائلٹ کے لاپتہ ہونے کی خبریں بھی چل رہی ہیں مزید برآں امریکی ایف 15 طیارے کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد ریسکیو کے لیے آنے والے دو ہیلی کاپٹروں پر بھی فائرنگ کی گئی۔

فائرنگ کے نتیجے میں ہیلی کاپٹروں کا عملہ زخمی ہوا، تاہم دونوں ہیلی کاپٹر ہنگامی لینڈنگ کرنے میں کامیاب رہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *