اسلام آباد مذاکرات نے سفارتکاری کی بنیاد مضبوط کی ، ایرانی سفیر

اسلام آباد مذاکرات نے سفارتکاری کی بنیاد مضبوط کی ، ایرانی سفیر

پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات محض ایک وقتی واقعہ نہیں بلکہ ایک مسلسل اور منظم سفارتی عمل کی حیثیت رکھتے ہیں، جس نے دونوں ممالک کے درمیان دیرپا سفارت کاری کی بنیاد مضبوط کی ہے۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ اگر فریقین کے درمیان باہمی اعتماد کو مزید مضبوط کیا جائے اور نیک نیتی کے ساتھ عملی ارادہ برقرار رکھا جائے تو یہ سفارتی عمل نہ صرف جاری رہ سکتا ہے بلکہ دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات کے لیے ایک پائیدار اور مضبوط فریم ورک بھی تشکیل دے سکتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :پاکستان، ایران، ترکیہ اور سعودی عرب متحد ہو جائیں تو کوئی عالمی طاقت مقابلہ نہیں کر سکتی، ایرانی سفیر رضا امیری

ان کے مطابق یہ پیش رفت خطے میں تعاون، استحکام اور بہتر تعلقات کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے،ایرانی سفیر نے برادر اور دوست ملک پاکستان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت، بالخصوص وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خیرسگالی، تعاون اور سہولت کاری کے جذبے کے تحت ان مذاکرات کے کامیاب انعقاد میں کلیدی کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت، مسلح افواج، پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں سمیت تمام متعلقہ شعبوں کی مسلسل اور انتھک کوششوں کے باعث یہ مذاکرات ایک نہایت منظم، باوقار اور محفوظ ماحول میں منعقد ہو سکے۔ایرانی سفیرنےکہا کہ مذاکرات کے دوران دونوں فریقوں کو برابر کی سہولیات فراہم کی گئیں اور ایک پُرامن، متوازن اور محفوظ ماحول یقینی بنایا گیا، جس نے بات چیت کو مؤثر اور نتیجہ خیز بنانے میں مدد دی۔

 

رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایرانی اعلیٰ سطحی مذاکراتی ٹیم نے مکمل وقار، اعتماد اور اللہ تعالیٰ پر بھروسے کے ساتھ گفتگو کی اور اس بات کو یقینی بنایا کہ عوامی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے قومی مفادات اور عوامی حقوق کا بھرپور تحفظ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اپنی قومی پالیسی اور عوامی توقعات کے مطابق ایک باعزت اور مضبوط مؤقف کے ساتھ مذاکرات کے عمل میں شریک ہوا تاکہ مستقبل میں تعاون کے مزید راستے کھل سکیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *