پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے صوبے بھر میں بارشوں اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق 16 سے 18 اپریل کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال، تلہ گنگ اور گجرانوالہ میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
اسی طرح حافظ آباد، وزیر آباد، سرگودھا، میانوالی، شیخوپورہ، گجرات، خوشاب اور منڈی بہاؤالدین میں بھی بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
مزید برآں لاہور، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ، بھکر، لیہ، راجن پور، نورپور تھل اور ڈیرہ غازی خان سمیت گردونواح میں بھی بارش متوقع ہے۔