امریکا کا بڑا فیصلہ، ایران کی معیشت پر بڑا حملہ کر دیا

امریکا کا بڑا فیصلہ، ایران کی معیشت پر بڑا حملہ کر دیا

امریکا نے ایران کے خلاف اپنی دباؤ کی پالیسی کو مزید سخت کرتے ہوئے نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے جنہیں انسدادِ دہشت گردی کے تناظر میں نافذ کیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ان تازہ پابندیوں کا مقصد ایران سے منسلک مالیاتی اور تجارتی نیٹ ورکس کو محدود کرنا ہے جو مبینہ طور پر خطے میں غیر مستحکم سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات ایران پر معاشی دباؤ بڑھانے اور اس کی بین الاقوامی سرگرمیوں کو قابو میں رکھنے کی حکمت عملی کا حصہ ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق نئی پابندیوں کی فہرست میں 3 افراد، 17 ادارے اور 9 بحری جہاز شامل کیے گئے ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ پر جاری تفصیلات کے مطابق ان افراد اور اداروں پر الزام ہے کہ وہ ایسے نیٹ ورکس کا حصہ ہیں جو مالی معاونت، لاجسٹکس اور دیگر سہولیات فراہم کرتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ اور پوپ لیو میں لفظی جنگ کےدوران پوپ کا مسجد کا دورہ ،جوتے اتار دیے،ایک نئی بحث شروع

 ان پابندیوں سے ایران کی معیشت پر مزید دباؤ پڑنے کا امکان ہے، خاص طور پر تیل کی ترسیل اور بین الاقوامی تجارت کے شعبوں میں مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ عالمی منڈیوں میں بھی اس کے اثرات محسوس کیے جا سکتے ہیں۔

 امریکا کی جانب سے یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران کے ساتھ سفارتی سطح پر رابطے بھی جاری ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ واشنگٹن بیک وقت مذاکرات اور دباؤ، دونوں راستوں پر گامزن ہے۔

ایرانی حکام کی جانب سے تاحال ان نئی پابندیوں پر باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم ماضی میں تہران ایسے اقدامات کو غیر قانونی اور یکطرفہ قرار دیتا رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *