سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، ہنگو آپریشن میں 7 دہشتگرد ہلاک، ایک پولیس جوان شہید!

سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، ہنگو آپریشن میں 7 دہشتگرد ہلاک، ایک پولیس جوان شہید!

خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں پولیس، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے دہشتگردوں کے خلاف ایک بڑا مشترکہ آپریشن کیا ہے، جس کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک ہو گئے، جبکہ ایک پولیس اہلکار نے بھی جامِ شہادت نوش کیا۔

ڈی پی او ہنگو طارق حبیب کے مطابق یہ آپریشن خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا، جس میں ہنگو پولیس اور ’البرق فورس‘ نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر دھاوا بولا۔ کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔ ڈی پی او نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کو بھاری نقصان پہنچایا اور ان کی بڑی منصوبہ بندی کو ناکام بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:باڑہ میں اسکول پر قبضہ کرنےکی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ،10 خارجی ہلاک

آپریشن میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی نمازِ جنازہ پولیس لائن ہنگو میں ادا کی گئی، جس میں سیکیورٹی حکام، پولیس افسران اور بڑی تعداد میں اہلکاروں نے شرکت کی۔

ڈی پی او طارق حبیب نے کہا کہ شہید جوان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی اور فورسز دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اس کارروائی کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

خیبر پختونخوا اور خاص طور پر سابق قبائلی اضلاع کے گردونواح میں دہشتگردوں کی سرگرمیوں میں حالیہ برسوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ہنگو ایک حساس ضلع ہے جہاں ماضی میں بھی متعدد فرقہ وارانہ اور دہشت گردی کے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔

البرق فورس دراصل ایک جدید ٹیکنالوجی اور سپیشل ٹریننگ سے لیس ایک ایلیٹ یونٹ ہے جو کہ خیبر پختونخوا پولیس کی کارروائیوں میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اس آپریشن کی کامیابی یہ ثابت کرتی ہے کہ سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس اور آپریشنل صلاحیتیں دشمن کے مقابلے میں بہتر ہو رہی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *