ٹرمپ اور پوپ لیو میں لفظی جنگ کےدوران پوپ کا مسجد کا دورہ ،جوتے اتار دیے،ایک نئی بحث شروع

ٹرمپ اور پوپ لیو میں لفظی جنگ کےدوران پوپ کا مسجد کا دورہ ،جوتے اتار دیے،ایک نئی بحث شروع

عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو اور ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین حالیہ ایران جنگ پر اختلافات کے بعد پوپ لیو بھی ان دنوں دنیا بھر میں مقبولیت کی حدوں کو چھو رہے ہیں پوری دنیا میں جو لوگ جنگوں کے خلاف ہیں وہ ان کی سوچ اور نظریے کی تعریف کرتے دکھائی دے رہے ہیں گزشتہ روز انہوں نے بیان بازی سے ہٹ کر ایک ایسا عمل کیا ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر میں ان کی شخصیت بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے

عالمی میڈیا کے مطابق پوپ لیو نے الجزائر کے دورے کے دوران اہم مذہبی مقام جامع مسجد الجزائر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جوتے اتار کر خاموش مراقبہ کیا اور بین المذاہب احترام و امن کی ضرورت پر زور دیا۔

مسجد آمد پر ان کا استقبال مسجد کے ریکٹر محمد مامون القاسم نے کیا۔ اس موقع پر پوپ لیو نے الجزائر سے تعلق رکھنے والے مسیحی مفکر آگسٹین آف ہپپو کے ساتھ اپنی فکری وابستگی کا بھی ذکر کیا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی فوج نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کر لی ،معاملہ گھمبیر ہونے لگا

اپنے خطاب میں پوپ لیو کا کہنا تھا کہ خدا کی قربت کا حصول صرف عبادت تک محدود نہیں بلکہ اس میں انسانیت کا احترام اور بقائے باہمی کو فروغ دینا بھی شامل ہے۔ انہوں نے عالمی امن، انصاف اور باہمی درگزر کے فروغ کے لیے دعا بھی کی۔

یہ مسجد الجزائر کے سابق صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ کے دور میں تعمیر کی گئی اور دنیا کی بڑی مساجد میں شمار ہوتی ہے، جہاں بیک وقت ایک لاکھ بیس ہزار افراد نماز ادا کر سکتے ہیں۔

جامع مسجد الجزائر کا 267 میٹر بلند مینار دنیا کے بلند ترین میناروں میں شمار ہوتا ہے، جبکہ یہ مسجد عبادت کے ساتھ ساتھ ثقافتی و تعلیمی سرگرمیوں کا بھی اہم مرکز ہے، جہاں عجائب گھر اور دیگر سہولیات بھی موجود ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *