اسحاق ڈار کا آسٹریلوی وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال اور عالمی چیلنجز پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار کا آسٹریلوی وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال اور عالمی چیلنجز پر تبادلہ خیال

آسٹریلیا نے امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی میں پاکستان کے مثبت اور متوازن سفارتی کردار کو سراہتے ہوئے تنازعات کے پرامن حل کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آسٹریلیا کی وزیر خارجہ پینی وونگ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور عالمی چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گفتگو کے دوران آسٹریلوی وزیر خارجہ نے سفارت کاری کے فروغ اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کو سراہا،انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ عالمی حالات میں مکالمہ اور مذاکرات ہی مسائل کا واحد پائیدار حل ہیں اور پاکستان کا کردار اس حوالے سے نہایت اہم اور قابل قدر ہے۔

یہ بھی پڑھیں :اسحاق ڈارکا چینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ،ایران امریکہ مذاکرات پرگفتگو

اسحاق ڈار نے اپنی ہم منصب کو 11اور12اپریل کو اسلام آباد میں ہونے والے اہم مذاکرات کے بارے میں آگاہ کیا، انہوں نے بتایا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے مسلسل کوششیں کر رہا ہے اور تمام فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

دونوں رہنماؤں نے عالمی معیشت کی موجودہ صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا، خاص طور پر ترقی پذیر ممالک پر بڑھتے ہوئے معاشی دباؤ اور اس کے ممکنہ اثرات پر گفتگو کی گئی ، اس موقع پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ عالمی سطح پر تعاون کو فروغ دے کر اقتصادی استحکام کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *