پنجاب اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبے بھر کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں طلبہ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے نئی اور سخت ہدایات جاری کر دی ہیں۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسکول سربراہان کو واضح طور پر ہدایت کی گئی ہے کہ چھٹی کے وقت اسکول کے تمام حصوں کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے تاکہ کوئی بھی طالب علم اسکول کے اندر موجود نہ رہ جائے۔
ہدایات میں کہا گیا ہے کہ کلاس رومز، واش رومز، لیبارٹریز، لائبریریز، کھیل کے میدانوں سمیت ہر ممکن جگہ کا معائنہ لازمی بنایا جائے،اس اقدام کا مقصد طلبہ کی حفاظت کو یقینی بنانا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ ہے۔
یہ بھی پڑھیں :پرائیویٹ اسکولوں پر نئی پابندی عائد
محکمے نے مزید ہدایت دی ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر ایک استاد یا عملے کے کسی رکن کو خصوصی ذمہ داری سونپی جائے جو طلبہ کی اسکول سے روانگی کے عمل کی نگرانی کرےیہ مقررہ فرد اس بات کی تصدیق کرے گا کہ تمام طلبہ بحفاظت اپنے گھروں کو روانہ ہو چکے ہیں، جب تک یہ عمل مکمل نہ ہو جائے، متعلقہ عملے کے رکن کو اسکول چھوڑنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
اس کے ساتھ ساتھ اداروں کے سربراہان کو ان احکامات پر عملدرآمد کا براہ راست ذمہ دار قرار دیا گیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ ان ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سخت کارروائی کی جا سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :صوبے میں سرکاری اسکولوں کیلئے نیا ٹائم ٹیبل جاری

