وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس،امریکا ایران مزاکرات سے متعلق اہم فیصلہ

وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس،امریکا ایران مزاکرات سے متعلق اہم فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزارت خارجہ کی جانب سے شرکاء کو خطے کی صورتحال اور جاری سفارتی رابطوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

اجلاس کے دوران عالمی رہنماؤں کے ساتھ ہونے والے حالیہ رابطوں سے بھی آگاہ کیا گیا جبکہ وزیراعظم کی طرف سے دوست ممالک کے غیر ملکی دوروں کا ایجنڈا سے متعلق بھی مختلف امور پر بات چیت ہوئی ۔ اس موقع پر سعودی عرب، ترکیہ اور قطر کے ساتھ پاکستان کے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ پاکستان امریکا اور ایران کے مابین مذاکرات کے دوسرے مرحلے کیلئے اپنی بھر پور کوششوں کا عمل جاری رکھے گا اس سلسلے میں پاکستان کے دوست ممالک اور امن کے خواہش مند ممالک سے بھی بھر پور مدد لی جائیگی

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم کا دوست ممالک کا دورہ ری شیڈول،پہلے کس ملک جائیں گے

دوسری جانب ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں مذاکرات کے دوسرے دور کا امکان بھی پیدا ہو گیا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ثالثی کردار ادا کرنے والے ممالک نے دوسرے مرحلے کے لیے رابطے تیز کر دیے ہیں، اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ چند روز میں مذاکرات اسلام آباد میں ہو سکتے ہیں

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *