امریکا کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور ہو تو پاکستان ہماری ترجیح ہے،ایرانی حکام

امریکا کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور ہو تو پاکستان ہماری ترجیح ہے،ایرانی حکام

ایران کے اعلیٰ حکام نے عندیہ دیا ہے کہ اگر امریکا کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور منعقد ہوتا ہے تو اس کے لیے پاکستان اولین ترجیح ہوگا، اس بیان کے بعد خطے میں سفارتی سرگرمیوں میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے اور دارالحکومت اسلام آباد ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بنتا جا رہا ہے۔

ایرانی حکام نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ تہران مذاکرات کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، تاہم دوسری جانب کی سنجیدگی کے بارے میں یقین سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر بات چیت کا سلسلہ آگے بڑھتا ہے تو پاکستان ایک موزوں اور قابلِ اعتماد مقام کے طور پر سامنے آتا ہے، جہاں ماضی میں بھی اہم سفارتی روابط استوار ہوئے ہیں۔

دوسری جانب مختلف بین الاقوامی ذرائع کے مطابق امریکا اور ایران کے وفود کے درمیان ایک اور دورِ مذاکرات جلد متوقع ہے، اور اس مقصد کے لیے اسلام آباد کو زیر غور لایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :امریکا ایران مذاکرات،پاکستان پھر میزبان،تاریخ کے تعین کیلئے بات جاری۔اہم خبر آگئی

اطلاعات کے مطابق یہ پیش رفت رواں ہفتے یا آئندہ ہفتے کے آغاز میں ممکن ہو سکتی ہے، تاہم حتمی شیڈول کا اعلان تاحال سامنے نہیں آیا،پاکستانی حکام بھی اس پیش رفت میں سرگرم دکھائی دیتے ہیں، ذرائع کے مطابق پاکستان نے نہ صرف مذاکرات کی میزبانی کی پیشکش کی ہے بلکہ فریقین کے درمیان اعتماد سازی کے لیے بھی اہم کردار ادا کرنے کی کوشش جاری رکھی ہوئی ہے۔

اگر یہ مذاکرات کامیابی سے منعقد ہوتے ہیں تو اس کے مثبت اثرات نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ جنوبی ایشیا تک محسوس کیے جائیں گے، اس کے علاوہ پاکستان کی سفارتی اہمیت میں بھی اضافہ ہوگا اور عالمی سطح پر اس کا کردار مزید مستحکم ہو سکتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *