وزیر اعظم کا دوست ممالک کا دورہ ری شیڈول،پہلے کس ملک جائیں گے

وزیر اعظم کا دوست ممالک کا دورہ ری شیڈول،پہلے کس ملک جائیں گے

وزیرِاعظم شہباز شریف علاقائی امن کے قیام اور امریکا ایران تنازع کے خاتمے کیلئے مزید متحرک ہوگئے ہیں اس سلسلے میں انہوں نے دوست ممالک کے دوروں کا فیصلہ کیا ہے اور پہلے سے ترتیب دیے گئے  ان کے غیر ملکی دوروں کو ری شیڈول کیا گیا ہے۔پہلے مرحلے میں وہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم سعودی عرب کے دورے کے بعد قطر جائیں اور پھر یہاں سے ترقی کیلئے روانہ ہوں گے ۔ اپنے دورہ کے دوران وزیرا عظم ان ممالک کے سربراہان سے اہم ملاقاتیں کریں گے اور قیام امن کے لیے پاکستانی کوششوں سے متعلق دوست ممالک کو اعتماد میں لیا جاے گا۔اس اہم دورے کے دوران ان کے ہمراہ نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار سمیت اعلیٰ سطح کا حکومتی وفد بھی موجود ہوگا۔

ذرائع کے مطابق دورے کے دوران وزیرِاعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال، علاقائی و عالمی امور، اور باہمی دلچسپی کے مختلف معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دونوں رہنما دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی بات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ اور پوپ لیو میں لفظی جنگ کےدوران پوپ کا مسجد کا دورہ ،جوتے اتار دیے،ایک نئی بحث شروع

مزید ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دورے سے قبل نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے اپنے سعودی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ بھی کیا ہے، جس میں انہوں نے امریکہ اور ایران کے درمیان جاری مذاکراتی صورتحال سے متعلق انہیں آگاہ کیا۔

حکومتی حلقوں کے مطابق یہ دورے پاکستان کی خارجہ پالیسی اور علاقائی سفارتکاری کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دیے جا رہے ہیں، جن کے خطے کی صورتحال پر مثبت اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *