کسی دھمکی سے میں ڈرتا ہوں نہ حکومت، فیلڈ مارشل کا تو آپ کوپتہ ہی ہے، محسن نقوی

کسی دھمکی سے میں ڈرتا ہوں نہ حکومت، فیلڈ مارشل کا تو آپ کوپتہ ہی ہے، محسن نقوی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ بنگلادیش کے معاملے اور پاکستان اور بھارت کے ممکنہ میچ کے حوالے سے کوئی فوری بیان دینا مناسب نہیں ہے، کیونکہ آئی سی سی کی طرف سے جواب کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

ملتان سلطانز کی پی ایس ایل فرنچائز کی نیلامی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ بنگلادیش کا معاملہ انتہائی اہمیت کا حامل ہ، اور ہمیں ان کا مؤقف جانے بغیر کچھ کہنا مناسب نہیں۔

آئی سی سی اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ اس وقت ایسے مرحلے میں ہیں کہ ہر بیان محتاط ہونا چاہیے آئی سی سی کی جانب سے جواب موصول ہونے کے بعد ہم ضرور عوام کو آگاہ کریں گے۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ مہمانوں کی عزت کرنا سیکھا ہےاور آئی سی سی کے حکام کی پاکستان آمد پر ہمیں خوشی ہے،کسی دھمکی سے میں ڈرتا ہوں نہ حکومت اور فیلڈ مارشل کا تو آپ کو پتہ ہی ہے

یہ بھی پڑھیں :ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، اہم ٹیم کے کپتان کا ایونٹ سے باہر ہونیکا خدشہ

یاد رہے کہ گزشتہ روز محسن نقوی کی آئی سی سی ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ کے ساتھ اہم ملاقات ہوئی، جس میں بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام بھی شریک تھے۔ملاقات کے بعد ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کو ایونٹس اور ریونیو کے مواقع فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی، جبکہ امین الاسلام واپس بنگلادیش روانہ ہو گئے۔

چیئرمین پی سی بی نے اس موقع پر واضح کیا کہ بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کا فیصلہ صرف حکومت کی ہدایت کے مطابق کیا جا سکتا ہے، اور بنگلادیش کو ایونٹ سے باہر کیے جانے کی وجہ سے ہونے والے نقصان کی تلافی ضروری ہے ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *