اسرائیل میں تباہی پر نتین یاہو پر سخت تنقید،حملوں پر میئر رو پڑا،نقل مکانی جاری

اسرائیل میں تباہی پر نتین یاہو پر سخت تنقید،حملوں پر میئر رو پڑا،نقل مکانی جاری

لبنان میں جاری کشیدگی کے دوران حزب اللہ کے اسرائیلی حملوں کے جواب میں جوابی حملوں نے شمالی اسرائیل کی صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔ ادھر ایران کی جانب سے حالیہ حملوں اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نے بھی سکیورٹی خدشات میں اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد مقامی سطح پر شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

اسرائیل کے شمالی علاقوں میں مقامی کونسلوں کے سربراہان نے بنیامین نیتن یاہو کی حکومت کی پالیسیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کے تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات ناکافی ہیں اور حکومت زمینی حقائق کا ادراک کرنے میں ناکام رہی ہے۔

شمالی اسرائیلی شہر مارگالیوت کے میئر نے حزب اللہ کے حملوں سے ہونے والی تباہی کا ذکر کرتے ہوئے جذباتی انداز میں کہا کہ شہر میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے اور بنیادی ڈھانچہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں اسرائیل کو عالمی سطح پر بھی خاطر خواہ حمایت حاصل نہیں ہو رہی۔

یہ بھی پڑھیں:خامنہ ای کی شہادت سے چند لمحے پہلے لی گئی تصویر جاری کر دی گئی

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث مقامی آبادی خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ سکیورٹی کے معاملات کو مؤثر انداز میں نہیں سنبھالا جا رہا۔

دوسری جانب کیرت شمونہ کے میئر نے بھی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شہر عملی طور پر خالی ہوتا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق دو تہائی شہری اپنے گھر چھوڑ چکے ہیں اور اگر صورتحال یہی رہی تو مزید لوگوں کی نقل مکانی کا خدشہ ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *