صارفین کیلئے خوشخبری، ایپل جلد نیا سستا آئی فون متعارف کرانے کیلئے تیار

صارفین کیلئے خوشخبری، ایپل جلد نیا سستا آئی فون متعارف کرانے کیلئے تیار

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ایپل ایک نیا نسبتاً سستا آئی فون اور سِری کا بہتر ورژن متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نئے سافٹ ویئر اور ہارڈویئر اپ ڈیٹس کے ذریعے موجودہ خامیوں کو دور کیا جائے گا تاکہ صارفین کو بہتر تجربہ فراہم کیا جا سکے۔

ایپل کی جانب سے آئی فون 17 ای لانچ کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، جو گزشتہ سال متعارف کرائے گئے آئی فون 16 ای کے بعد مارکیٹ میں آئے گا۔

واضح رہے کہ آئی فون 16 ای ایپل کا کم قیمت ماڈل تھا، جس میں پرانے ہارڈویئر کا استعمال کر کے قیمت کو کم رکھا گیا تھا تاکہ زیادہ صارفین تک رسائی حاصل کی جا سکے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق نئے آئی فون 17 ای میں ایک زیادہ طاقتور پروسیسر شامل کیا جائے گا، جو مکمل قیمت والے آئی فون 17 میں استعمال ہونے والے پروسیسر جیسا ہی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : صرف 30 ماہ باقی رہ گئے! ایلون مسک کیجانب سے چونکا دینے والی وارننگ

اس کے علاوہ، اس ماڈل میں ایپل کے خود تیار کردہ سیلولر اور وائی فائی چپس بھی شامل کی جائیں گی، جو کارکردگی اور کنیکٹیوٹی کو بہتر بنانے میں مدد دیں گی۔

رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ کم قیمت آئی فون ماڈلز میں پہلی مرتبہ وائرلیس میگ سیف (MagSafe) چارجنگ کی سہولت متعارف کرائی جائے گی۔ یہ فیچر اب تک مہنگے آئی فون ماڈلز تک محدود تھا، تاہم اب اسے سستے ورژن میں شامل کر کے صارفین کو اضافی سہولت دی جائے گی۔

قیمت کے حوالے سے بھی صارفین کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے جہاں نئے آئی فون 17 ای کی قیمت 599 ڈالر یا 599 پاؤنڈ ہی رکھی جائے گی اور اس میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایپل کا یہ اقدام بجٹ صارفین کو متوجہ کرنے کے ساتھ ساتھ مارکیٹ میں اپنی پوزیشن مزید مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *