عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک روز کی کمی کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے سرمایہ کاروں کی توجہ ایک بار پھر قیمتی دھاتوں کی جانب مبذول ہو گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 4 ہزار 600 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 99 ہزار 962 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 943 روپے اضافے سے بڑھ کر 4 لاکھ 28 ہزار 636 روپے ہو گئی، جبکہ چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا اور فی تولہ چاندی 326 روپے مہنگی ہو کر 8 ہزار 260 روپے تک جا پہنچی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 46 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 776 ڈالر ہو گیا۔
ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر غیر یقینی معاشی صورتحال، کرنسی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور محفوظ سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافے کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں یہ نیا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے