عالمی منڈی میں پیر کے روز سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال کے اثرات بھی مارکیٹ پر دیکھنے میں آ رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.9 فیصد کمی کے ساتھ 4,631.69 ڈالر فی اونس تک آ گئی، جبکہ اپریل کے لیے امریکی سونے کے فیوچرز 0.5 فیصد کمی کے ساتھ 4,657.50 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوئے۔
اسی طرح دیگر قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھنے میں آئی، چاندی، پلاٹینم اور پیلیڈیم کی قیمتیں بھی نیچے آ گئیں۔
دوسری جانب مشرقِ وسطیٰ میں ایران سے متعلق کشیدگی اور جنگی صورتحال کے باعث عالمی مارکیٹ میں غیر یقینی کیفیت برقرار ہے، جس کے اثرات مختلف کموڈیٹی مارکیٹس پر بھی پڑ رہے ہیں۔