عالمی اور مقامی مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت میں غیر معمولی کمی دیکھنے میں آئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 243 ڈالر کی کمی کے بعد 4767 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔
مقامی مارکیٹ میں ایک دن میں فی تولہ سونا 24 ہزار 300 روپے سستا ہو گیا، جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 5 لاکھ روپے کے ہندسے سے نیچے آ گئی اور 4 لاکھ 99 ہزار 462 روپے ہو گئی۔ دس گرام سونا بھی ایک دن میں 20 ہزار 833 روپے سستا ہوا، جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت 4 لاکھ 28 ہزار 2028 روپے ہو گئی۔
چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی اور ایک تولہ چاندی ایک دن میں 760 روپے سستی ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:سپارکو نے پاکستان میںآج چاند نظر آنے یا کل عید کے امکان کو رد کر دیا۔30روزے ہوں گے

