واشک میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، بی ایل اے کے 7 دہشت گرد ہلاک

واشک میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، بی ایل اے کے 7 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع واشک میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے تعلق رکھنے والے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ یہ آپریشن ایک دشوار گزار پہاڑی علاقے میں کیا گیا جہاں مبینہ طور پر دہشت گرد روپوش تھے۔

حکام کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔ پہاڑوں اور دور دراز علاقوں میں چھپے ہوئے مسلح افراد کو نشانہ بنانے کے لیے خصوصی حکمت عملی کے تحت آپریشنز کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے نیٹ ورک کو بڑا دھچکا، 3 روز میں 177 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن بھی جاری ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال کو مستحکم بنایا جا سکے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے میں قیامِ امن یقینی بنانے کے لیے ایسی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں گزشتہ تین روز کے دوران مختلف آپریشنز میں مجموعی طور پر 177 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز، انٹیلی جنس ادارے اور پولیس دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *