آسان اقساط پر اسمارٹ فونز منصوبہ،وزارت آئی ٹی، پی ٹی اے اور ٹیلی کام آپریٹرز میں مشاورت مکمل

آسان اقساط پر اسمارٹ فونز منصوبہ،وزارت آئی ٹی، پی ٹی اے اور ٹیلی کام آپریٹرز میں مشاورت مکمل

آسان اقساط پر اسمارٹ فونز فراہم کرنے کے سلسلے میں وزارت اطلاعات و ٹیکنالوجی، پی ٹی اے اور ٹیلی کام آپریٹرز کے درمیان مشاورت مکمل ہو گئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق تمام اسٹیک ہولڈرز نے قسطوں پر اسمارٹ فونز فراہم کرنے کے لیے فریم ورک پر اتفاق کر لیا ہے جبکہ وزارت آئی ٹی نے پالیسی ڈائریکٹو بھی تیار کر لیا ہے، یہ منصوبہ “اسمارٹ فون فار آل” نومبر 2022 میں اعلان کیا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ آپریٹرز نے مالیاتی خطرات اور قانونی پیچیدگیوں کے حل کا مطالبہ کیا تھا، جس پر اتفاق ہوا کہ نادہندہ صارفین کے شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ موبائل اور ٹیلی کام سروسز بلاک ہوں گی اور ڈیفالٹ کی صورت میں پی ٹی اے موبائل فون بلاک کرے گاتاہم حکومت نے نادہندگان کی تمام مالیاتی سروسز بند کرنے کی تجویز مسترد کر دی کیونکہ یہ اسٹیٹ بینک کے دائرہ اختیار میں آتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :اینڈرائیڈ فونز استعمال کرنے والوں کیلئے اہم خبر

نمائندہ چینی ٹیلی کام آپریٹر نے بتایا کہ کچھ تجاویز منظور نہ ہونے کے باوجود آپریٹرز اس منصوبے میں رکاوٹ نہیں بنیں گے، نادہندہ صارف کسی دوسرے آپریٹر کی سروس حاصل نہیں کر سکے گا، پالیسی ڈائریکٹو جاری ہونے کے بعد تمام آپریٹرز اس پر عمل درآمد کریں گے۔

مزید بتایا گیا کہ چینی ٹیلی کام آپریٹرز نے موبائل فون مینوفیکچرنگ کمپنیوں سے بات چیت شروع کر دی ہے تاکہ اسمارٹ فونز کی فراہمی کے عمل کو تیز اور مؤثر بنایا جا سکے۔

وزارت آئی ٹی کی جانب سے پالیسی ڈائریکٹو کے جلد اجراء کے بعد یہ منصوبہ عملی شکل اختیار کر لے گا، جس سے عوام کو آسان اقساط پر اسمارٹ فونز حاصل کرنے کی سہولت میسر آئے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *